بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے مختلف علاقوں میں سفر کرنے والے کشمیریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
چالیس کشمیریوں کو لے جانے والی مسافر بس پر ہریانہ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اُدھر بھارتی حکام نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جیل میں قید حریت پسند کارکن کے آبائی گھر کو مسمار کر دیا ہے۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں کشمیری قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے املاک کے حقوق کے حوالے سے خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔