Monday, 12 October 2026, 03:34:20 am
 

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
October 11, 2026

فائل فوٹو

 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے آج مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے بارہ مولہ، راجوری، ریاسی، پونچھ، اُدھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں کارروائیاں جاری رکھیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں دو کشمیریوں کی زمین ضبط کر لی۔ پولیس نے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی آٹھ کنال تیرہ مرلے زمین پر قبضہ کر لیا۔

ادھر، ووٹ ڈالنے کے اہل کشمیری نوجوانوں کو ووٹر کی حیثیت سے اندراج میں مشکلات کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ڈیجیٹل ایپ یکم اکتوبر دو ہزار چھ کے بعد پیدا ہونے والے درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کر رہی ہے۔ یہ درخواست گزار دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں بھی اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔

ایک اور پیش رفت میں پنشنرز نے سرینگر کے لال چوک میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنشنرز، بزرگ شہریوں، ملازمین اور محنت کش طبقے کے مسائل پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔