Wednesday, 21 October 2026, 04:00:06 am
 
او آئی سی کا جموں و کشمیر تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ
October 20, 2026

اسلامی تعاون تنظیم نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حتمی حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ قرارداد بغداد میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 52ویں اجلاس میں منظور کی گئی۔

او آئی سی نے عالمی برادری سے جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔

اجلاس میں فلسطین کے مظلوم عوام اور ان کے آزاد ریاست کے قیام کے حق کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔