فائل فوٹو
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوج نے مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے کولگام کے علاقے Khrewan Chadder میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کے نگدا نار جنگلات میں بھی تلاشی کی کارروائی کی۔
مختلف حیلے بہانوں سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں علاقے میں معمول بن چکی ہیں، جن کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے۔
ہزاروں کشمیری جیلوں اور تشدد کے مراکز میں بدستور قید ہیں، جن میں حریت رہنما اور کارکن بھی شامل ہیں۔