File photo
بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتہ کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جعلی مقابلے کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو کپواڑہ کے علاقے جمگنڈ کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔
مقامی رہائشیوں، مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نہتے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف علاقوں، جیلوں اور تفتیشی مراکز سے لے جا کر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قتل کر دیا جاتا ہے اور بعد میں انہیں عسکریت پسند قرار دے دیا جاتا ہے۔
ادھر، بھارتی فورسز نے جموں خطے کے اضلاع پونچھ اور راجوری کے کئی مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں پولیس نے ضلع اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پانچ کشمیریوں اذان نبی، ماجد احمد، شیخ عمیس، محمد شفیع بٹ اور دانش حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔