کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جابرانہ پالیسیاں کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو دبانے میں ناکام رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بھارتی فورسز اور تحقیقاتی ادارے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔
ترجمان نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ اپنی سخت پالیسیاں ترک کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقدامات کرے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور محمد یاسین ملک سمیت غیر قانونی طور پر زیر حراست تمام حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔