Friday, 16 October 2026, 03:56:47 am
 

مزید خبریں

 
بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی موجودگی کو توسیع دینے میں مصروف
October 15, 2026

بھارت غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید وسعت دے رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر اور جموں کے علاقے، خصوصا ضلع پونچھ میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس فوجی  کیمپ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

بھارت پہاڑی علاقوں میں فوجیوں کی تیز رفتار نقل و حرکت میں سہولت کے لیے سڑکیں بھی تعمیر کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی فوجی علاقے بھر میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کر رہے ہیں بھارتی فورسز نے اپنی فوجی تیاریوں کو مزید بہتربنانے کے لیے مشقوں اور نگرانی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے سرینگر میں تیرہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

اس کارروائی میں چھ تھانوں کی حدود میں واقع مکانات اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔