Wednesday, 14 October 2026, 07:46:43 am
 

مزید خبریں

 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
October 13, 2026

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

ایک بیان میں حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس میں زبردستی سرینگر میں اپنی فوجیں اتارنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے کو اپنی کالونی بنا رکھا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور اب انہیں خاموش کرانے کے لیے وحشیانہ مظالم اور کالے قوانین کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر کشمیری ہندوؤں کو ووٹر فہرستوں میں شامل کرنا علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارت کے خطرناک منصوبے کو آگے بڑھانے کی ایک اور سازش ہے۔