ترکیہ، مصر اور قطر نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
تینوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
ثالثی کرنے والے ممالک نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اضافہ ایسے وقت میں علاقائی اور عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، جب غزہ تنازع ختم کرنے کے جامع منصوبے پر عمل درآمد کی کوششیں جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری اور بورڈ آف پیس کو جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مزید کشیدگی روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔