Saturday, 22 August 2026, 06:30:08 am
 

مزید خبریں

 
افغان طالبان رجیم کے پانچ سالہ دورِ اقتدار کے خلاف مختلف ممالک کے 24 شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے
August 18, 2026

افغان طالبان رجیم کے پانچ سالہ دورِ اقتدار کے خلاف مختلف ممالک کے 24 شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے۔

کئی شہروں میں افغان باشندے سڑکوں پر نکل آئے اور طالبان کے خلاف نعرے بازی کی، جبکہ احتجاجی کیمپ، پٹیشن مہم اور بھوک ہڑتال بھی کی گئی۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہروں میں افغان باشندوں نے طالبان رجیم سے تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے کوئنز پارک میں افغان مہاجرین نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں طالبان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین نے صنفی امتیاز کے خاتمے، آزادیٔ اظہار و صحافت کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طالبان رجیم کو جوابدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

ایمسٹرڈیم میں مظاہرین نے ہالینڈ اور یورپی یونین سے طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور افغان خواتین کے حقوق کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔

جنیوا میں بھی اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے افغان باشندوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور طالبان رجیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

جرمنی کے شہروں اسٹٹگارٹ (Stuttgart) اور ہیمبرگ (Hamburg) میں مظاہرین نے عالمی برادری سمیت جرمن حکومت سے طالبان رجیم کو جوابدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔