بین الاقوامی میڈیا نے افغان طالبان رجیم کی غیر منتخب حکومت کے 5 سالہ دور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹی وی آؤٹ لیٹ فرانس 24 کے مطابق افغان طالبان رجیم میں خواتین کے حوالے سے صورتحال ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔
ترک میڈیا ٹی آرٹی کے مطابق افغان طالبان رجیم میں تقریباً 40 لاکھ کم عمر بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
جرمن ادارے ڈی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی عوامی مقامات پر موجودگی اور 12 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کیلئے تعلیم ممنوع قراردی جاچکی ہے۔
بی بی سی کے مطابق افغان طالبان کی عالمی برادری سے تعلقات میں بہتری اور اندرونی معاملات کے حوالے سے کوئی پیشرفت نظرنہیں آرہی۔