امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں ملوث ہونے پر آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے چیئرمین ڈاکٹر عاصف محمود کا کہنا ہے کہ انتہاء پسند مودی حکومت کی ایماء پر شدت پسند گروہوں نے مسلمانوں سمیت بھارتی اقلیتوں پر حملے کئے۔
ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد عالمی اداروں نے بھی بھارتی مسلمانوں کے خلاف ریاستی زیادتیوں کی نشاندہی کی ہے۔