فرانس نے افغان طالبان کے قبضے کے 5 سال مکمل ہونے پر افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طالبان رجیم میں افغانستان کے حالات دن بہ دن بگڑ رہے ہیں، جو خطے کے استحکام کیلئے ایک خطرہ ہے۔ افغان طالبان رجیم کے دور میں افغانستان سنگین انسانی، معاشی اور سیکیورٹی بحران کا شکار ہے۔
بیان میں افغان طالبان رجیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے۔ طالبان، افغان خواتین کو عوامی زندگی سے دور رکھنے کیلئے مزید امتیازی قوانین متعارف کرا رہے ہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری اور دہشت گردی کے خاتمے تک طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کا کوئی امکان نہیں۔