Saturday, 22 August 2026, 05:12:22 am
 

مزید خبریں

 
طالبان رجیم کے زیر اقتدار افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ، معاشی تباہی اور عالمی تنہائی کا شکار
August 21, 2026

افغانستان میں قابض طالبان رجیم نے اپنے غیرقانونی اقتدار کو طول دینے کیلئے ملک کو معاشی اورسفارتی طور پر تباہ کردیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک دی صوفان سینٹر (The Soufan Center) کے مطابق افغانستان بدستورایک ناکام ریاست کے طور پر دہشتگرد گروہوں اور مختلف شدت پسند عناصر کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ افغانستان میں قائم تربیتی مراکز کے ذریعے فتنہ الخوارج کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔

تھنک ٹینک کے مطابق افغانستان بدستور عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔