Saturday, 22 August 2026, 05:10:53 am
 

مزید خبریں

 
طالبان رجیم کی خواتین پرغیرقانونی پابندیاں،افغان معیشت کیلئے تباہ کن ثابت
August 20, 2026

محنت کشوں کے عالمی ادارے نے طالبان حکومت کے تحت افغانستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان معیشت تیزی سے تنزلی کا شکار ہے جبکہ روزگار کے شعبے کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کے تحت افغانستان کی افرادی قوت میں خواتین کا حصہ سولہ اعشاریہ پانچ فیصد سے کم ہو کر صرف پانچ فیصد رہ گیا ہے۔

محنت کشوں کے عالمی ادارے کے مطابق دنیا میں افغانستان کی خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت کی شرح دوسرے نمبر پر سب سے کم ہے۔