غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید دس فلسطینی شہید اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔
طبی ذرائع کے مطابق، سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر تہتر ہزار چار سو سترہ جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ چوہتر ہزار تین سو ساٹھ ہو گئی ہے۔