وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ امراض چشم اورامراض قلب کے ماہرین اور ایک عمومی معالج سمیت ماہر معا لجین کی ایک ٹیم نے اسپتال میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو مناسب سیکیورٹی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قیدی کی بہن عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد قیدی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔