وزیراعظم شہباز شریف نے پنشنرز کی سہولت کے لیے جدید ’’ثبوتِ حیات‘‘ سرٹیفکیٹ نظام کا اجراء کر دیا۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے تحت پنشنرز کو ہر چھ ماہ بعد بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
شہباز شریف نے عوام دوست نظام تیار کرنے پر چیئرمین نادرا سمیت متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا۔