پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے ٹورنٹو میں کینولا کونسل آف کینیڈا کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ایک کاروباری وفد کے ہمراہ ٹورنٹو میں کینولا کونسل آف کینیڈا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کرس ڈیوسن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تیل دار اجناس، زرعی خوراک اور زرعی صنعت (ایگری انڈسٹری) کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو برقرار رکھنے اور اسے مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔