Saturday, 22 August 2026, 06:31:43 am
 

مزید خبریں

 
پنجاب کے صوبائی وزیر شا فع حسین کی اونٹاریو کے وزیر برائے اقتصادی ترقی، روزگار اور تجارت سے ملاقات
August 21, 2026

کینیڈا کے دورے پر آئے ہوئے پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری، شافع حسین نے ٹورنٹو میں ایک سرکاری وفد کے ہمراہ حکومتِ اونٹاریو کے وزیر برائے اقتصادی ترقی، روزگار کی تخلیق اور تجارت، وکٹر فیڈیلی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حالیہ برسوں میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط کو سراہا گیا۔ دونوں وزراء نے پنجاب اور اونٹاریو کے صوبوں کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی تبادلوں کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر شافع حسین نے پنجاب اور اونٹاریو کے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے زرعی خوراک (ایگرو فوڈ)، زرعی ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن اور ڈیری، لائیو اسٹاک، پولٹری، توانائی اور ہمالیائی گلابی نمک کے کم استفادہ والے شعبوں میں سپلائی چین مینجمنٹ کو ایسے اہم اور فوری ممکنہ مواقع کے طور پر اجاگر کیا جن سے جلد فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دونوں صوبوں کے درمیان کاروباری سطح پر بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی۔

صوبائی وزیر شافع حسین نے وزیر فیڈیلی کو لاہور کے دورے کی دعوت دی جو کہ وزیر فیڈیلی نے دعوت قبول کر لی۔