Saturday, 22 August 2026, 06:28:27 am
 
سندھ کے وزیراعلیٰ کی سپین کے سرمایہ کاروں کو صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
August 20, 2026

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سپین کے سرمایہ کاروں کو صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے یہ دعوت سپین کے سفیر کارلوس ایریگون گل دی لاسرنا سے ملاقات کے دوران دی جنہوں نے آج کراچی میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں زراعت، آبی انتظام، تجارت، سرمایہ کاری، کھیل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب وسیع مواقع کو اُجاگر کیا۔

ہسپانوی سفیر نے سندھ میں پانی صاف کرنے اور آبی انتظام کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کرنے کی اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان اور سپین کے درمیان باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔