آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شامل خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا۔
طلبہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
طلبہ کو قلعہ بالاحصار کی تاریخی اہمیت، فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی خدمات اور قیامِ امن و ترقی کے لیے کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔
طلبہ نے قلعہ بالاحصار کے تاریخی میوزیم کا دورہ کیا اور تاریخی و ثقافتی ورثے سے آگاہی حاصل کی۔
طلبہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ سے ملاقات بھی کی۔
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ نے طلبہ کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیے اور انہیں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
طلبہ و طالبات نے دورے کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔
طلبہ نے کہا کہ بریفنگ سے انہیں ایف سی کے کردار اور سیکیورٹی چیلنجز کو سمجھنے میں مدد ملی اور ملکی دفاع کے حوالے سے ایک نیا نقط نظر ملا۔
ایک طالبہ نے کہا کہ قلعہ بالاحصار کے دورے سے انہیں اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔
ایک طالب علم نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا کہ ایف سی کے جوان امن و امان کے قیام کے لیے کس طرح خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔