فائل فوٹو
سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مل بیٹھیں اور وسیع تر قومی مفاد میں اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے ملکر کام کریں۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی سیاسی اختلافات کے بجائے عوام کو درپیش مسائل پارلیمانی بحث کا محور ہونے چاہئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اصل بحث عوام کی زندگی بہتر بنانے اور امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے پر ہونی چاہیے۔