Saturday, 22 August 2026, 06:32:08 am
 

مزید خبریں

 
حکومت تنازعات کو عدالتوں میں پہنچنے سے پہلے ہی حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے قانونی اقدامات کر رہی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ
August 21, 2026

وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت تنازعات کو عدالتوں میں پہنچنے سے پہلے ہی حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے قانونی اقدامات کر رہی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں علماء کے لیے سول، تجارتی اور شریعت پر مبنی ثالثی کے موضوع پر پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص معاملات میں مقدمہ بازی سے قبل ثالثی کے طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔