فائل فوٹو
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 49 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی سے مکمل نجات حاصل کرکے امن، قومی ترقی اور خوشحالی حاصل کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ آپریشن ہماری سکیورٹی فورسز اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔