Saturday, 22 August 2026, 06:29:19 am
 

مزید خبریں

 
حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے
August 21, 2026

حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت تین سو چونسٹھ روپے ستر پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں بھی ستائیس پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو سینتیس روپے اٹھہتر پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔