Saturday, 22 August 2026, 05:12:04 am
 
ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا چودھواں اجلاس این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں منعقد ہوا
August 18, 2026

ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا چودھواں اجلاس آج اسلام آباد میں قومی ہنگامی امدادی ادارے کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔

کمیٹی نے ملک بھر میں مون سون کی موجودہ اور آبی صورتحال، موسمی صورتحال، تیاری کے اقدامات اور ہنگامی ردعمل کے مربوط انتظامات کا جائزہ لیا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے صورتحال کی جامع بریفنگ پیش کی جس میں موسم کی تازہ ترین پیش گوئیاں، دریا کے بہاؤ، خطرات سے دوچار مقامات اور مون سون کے جاری سلسلے کے متوقع اثرات کے بارے میں بتایا گیا۔

صوبائی حکام نے کمیٹی کو تیاری کے اقدامات، انخلا کی منصوبہ بندی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے حوالے سے بریفنگ دی۔