File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہاراور بالائی خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اورپشاور انتیس
کراچی انتیس
کوئٹہ بائیس
گلگت بیس
مری سولہ
اور مظفرآباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور بارہ مولہ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس ، لیہہ پندرہ، پلوامہ اور شوپیاں انیس جبکہ اننت ناگ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔