فائل فوٹو
محکمہ موسمیات نے کل (پیر) سے جمعہ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے ایک اور سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اس دوران ہونے والی شدید بارش کے باعث شہروں کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
اس عرصے کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تودے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔
حکام نے ان علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خراب موسم کے پیشِ نظر احتیاط برتیں۔
عوام روزانہ کی تازہ ترین معلومات کے لیے weather.gov.pk وزٹ کر سکتے ہیں یا پاک ویدر موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔