محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیںتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور کراچی اٹھائیس
پشاور انتیس
کوئٹہ بائیس
گلگت بیس
مری سترہ
اور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے، تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ پندرہ جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔