محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور مظفرآباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیس
کراچی اور پشاور اٹھائیس
کوئٹہ چوبیس
گلگت بیس
اور مری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں ستائیس، لیہہ دس جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔