File Photo
پاکستان کی سابق وزیراعظم اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تہترویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے ایک پیغام میں کہا کہ آج کے روز قوم ایک ایسی خاتون رہنما کو یاد کرتی ہے جس کی ہمت، سیاسی بصیرت اور جمہوریت کیلئے پختہ عزم نے پاکستان کی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے روایات اوررکاوٹیں توڑ کر خواتین کیلئے عوامی زندگی میں نئے امکانات روشن کئے۔
صدر نے کہا کہ ان کی عوامی زندگی تمام تر مشکلات کو ثابت قدمی سے برداشت کرنے اور جمہوری اداروں کے استحکام پر مسلسل اعتماد کی عکاس ہے۔