Sunday, 21 June 2026, 02:49:22 pm
 
میرپور میں ٹرانسپورٹ یونین نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا مسترد کر دیا
June 20, 2026

میرپور میں ٹرانسپورٹ یونین نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا مسترد کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹ یونین نے میرپور میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کی مخالفت کا اعلان کیا۔

یونین رہنمائوں نے کہا کہ عوامی مسائل سڑکوں پرمحاذ آرائی کے بجائے جمہوری اور آئینی طریقوں سے حل کئے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر ایک ہیں اور وہ پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کیلئے تیار ہیں۔