Sunday, 21 June 2026, 02:46:21 pm
 
وزیر اطلاعات و نشریات کا سینئر اینکر پرسن کرن آفتاب کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
June 20, 2026

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سینئر اینکر پرسن کرن آفتاب کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں غمزدہ خاندان بالخصوص کرن آفتاب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ والد کا سایہ زندگی کی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔