Sunday, 21 June 2026, 02:42:57 pm
 

مزید خبریں

 
بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے
June 21, 2026

File Photo

بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور کمیٹی کے ارکان یاتریوں کا استقبال کریں گے۔

یاتریوں کی سہولت کیلئے واہگہ بارڈر پر استقبالیہ کیمپ اور سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔