آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور کالعدم ایکشن کمیٹی کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔
آزاد کشمیر کے شہری غیر جمہوری اور شرپسند عناصر کا ایجنڈا مسترد کرتے ہوئے سیاسی عمل میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں جو جمہوری عمل میں عوامی دلچسپی اور شمولیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس غلام مصطفی مغل کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور علاقے میں بڑی تعداد میں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔