Sunday, 21 June 2026, 02:48:10 pm
 
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان مالیاتی شعبے کے استحکام کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی پالیسی پر مبنی قرض پر دستخط
June 20, 2026

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے ستر کروڑ ڈالر مالیت کی پالیسی پر مبنی قرضے پر دستخط کئے ہیں جس میں رعایتی شرائط پر فراہم کیے جانے والے پچیس کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد عمیر کریم قدوائی نے کہا کہ پالیسی پر مبنی قرضے 'انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام' کا مقصد جامع اصلاحات کے ذریعے پاکستان کے مالیاتی شعبے کو مستحکم بنانا اور پائیدار مالیات کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے گھرانوں اور کاروباری اداروں کیلئے رسک مینجمنٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور سرمائے کی منڈی کی ترقی اور معاشی نمو میں مدد دینے کیلئے طویل مدتی معاہداتی بچتوں کو فعال بنایا گیا ہے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر نے اس انقلابی پروگرام کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ اس کا مقصد مارکیٹ میں رسائی کو آسان بنانا، منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانا ، سرکاری اثاثوں میں نجی بیمہ کمپنیوں کی شرکت کو وسعت دینا اور قوانین کی پاسداری اور صارفین کے تحفظ کو بہتر بنانا شامل ہے۔