پاکستان نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ایک بیان میں کہا یہ جارحانہ فعل سعودی عرب کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہری تنصیبات اور معاشی مراکز کو مسلسل نشانہ بنانا معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، انہوں نے کہا ایسے قابلِ مذمت حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے دفاع اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے ہمیشہ بھرپور کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔