Saturday, 21 November 2026, 02:11:55 am
 

مزید خبریں

 
صدرِ مملکت کی عمان کے سلطان اور عوام کو ان کی 56ویں قومی دن پر مبارکباد
November 20, 2026

صدر آصف علی زرداری نے عمان کے چھپن ویں قومی دن کے موقع پر ملک کے سلطان ہیثم بن طارق اور عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

صدر نے ایک خط میں سلطان ہیثم بن طارق کی قیادت میں سماجی و معاشی ترقی کے میدان میں عمان کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اُسکے تعمیری کردار کا اعتراف کیا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے دیرینہ تعلقات قائم ہیں جو جغرافیائی محل وقوع، مشترکہ عقیدے، ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی سطح کے پائیدار روابط پر مبنی ہیں۔

آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں عمان کیساتھ دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔