صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔