سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو صوبے کے صنعتی اور ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
وہ آج کراچی میں جنوبی کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں آٹوموبائل، الیکٹرانکس اور پانی صاف کرنے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
جنوبی کوریا کے سفیر نے صوبہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں اپنے ملک کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔