Saturday, 21 November 2026, 06:58:32 am
 
ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ
November 20, 2026

ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی ،کوئٹہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی ہے، تاکہ انتظامی چیلنجز سے نمٹا جا سکے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی اور دیگر مسائل کے پیش نظر ملک کو اب چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا ضروری ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے دور افتادہ علاقوں کو یکساں توجہ اور ترقی ملے گی اوران کی آواز سنی جائے گی۔