Saturday, 21 November 2026, 02:11:57 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان کا سلامتی کونسل کے انسدادِ دہشت گردی نظام کو مضبوط بنانے اور اصلاحات پر زور
November 20, 2026

پاکستان نے عالمی سطح پر دہشت گردی کی بدلتی ہوئی صورتحال، بالخصوص افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے لاحق خطرات اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انسدادِ دہشت گردی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور اس میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے سلامتی کونسل کی قراردادوں بارہ سو سڑسٹھ، تیرہ سو تہتر اور پندرہ سو چالیس کے تحت قائم ذیلی کمیٹیوں کے سربراہان کی بریفنگ کے دوران کہی۔

عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف ِ اوّل کے ملک کے طور پر پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں نوے ہزار سے زائد جانی نقصانات اور اربوں ڈالر کا معاشی خسارہ برداشت کیا ہے۔