Saturday, 21 November 2026, 02:11:58 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان اور قطر کا پولیس تربیت، سائبر سیکیورٹی اور داخلی سلامتی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
November 20, 2026

پاکستان اور قطر نے پولیس کی تربیت، سائبر سیکیورٹی، انسدادِ منشیات اور داخلی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور قطر کے وزیر داخلہ و کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی کے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔

انہوں نے قطر کی نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے درمیان تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔