معروف شاعر جون ایلیا کی چوبیسویں برسی آج منائی گئی۔
ان کا اصل نام سید حسین سبطِ اصغر نقوی تھا۔
جون ایلیا انیس سو اکتیس میں برطانوی ہندوستان میں اتر پردیش کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے۔
وہ انیس سو ستاون میں پاکستان منتقل ہونے کے بعد کراچی میں مقیم ہوئے۔
جون ایلیا کا منفرد اندازِ تحریر قارئین کو مسحور کرتا ہے۔ اردو زبان میں کلاسیکی شاعری کی بدولت انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان کے مشہور شعری مجموعوں میں شاید، یعنی، گمان، لیکن، رموز اور گویا شامل ہیں۔
جون ایلیا کو ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ دو ہزار دو میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔