پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ہنگامی امدادی اداروں نے ہفتے کے روز تک دونوں صوبوں کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔
دونوں اداروں نے اپنے الگ الگ بیانات میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن1700 پر کال کرکے دے سکتے ہیں۔