Wednesday, 18 November 2026, 12:30:18 am
 
وزیراعلیٰ بلوچستان کا یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ
November 08, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یتیم اور سہولیات سے محروم بچوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے خضدار سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن امینہ شفیع سے آج کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی تعلیم اور پرورش کی ذمہ داری اٹھانا صرف سماجی خدمت نہیں بلکہ عظیم انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بچے کو مالی مجبوری کی وجہ سے تعلیم اور روشن مستقبل کے مواقع سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔