بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری نے گزشتہ ماہ صوبے کے چوبیس اضلاع میں عوامی سہولت کے دو سو اکسٹھ مفت مراکز قائم کیے۔
یہ مراکز صوبے کے مختلف علاقوں بشمول کوہلو، مرغہ فقیرزئی، قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی، بادینی اور پشین میں قائم کیے گئے۔
ایف سی بلوچستان کے قائم کردہ ان مراکز سے اٹھارہ ہزار تین سو اکتالیس سے زائد مقامی رہائشیوں اور مسافروں نے استفادہ کیا۔
صوبے کے دور دراز علاقوں میں ان سہولت مراکز کا قیام ایف سی بلوچستان کے عوامی فلاح و بہبود کے عزم کا عکاس ہے۔