Saturday, 21 November 2026, 02:11:56 am
 

مزید خبریں

 
عبدالعلیم خان کا مستحکم تجارت کے لیے مضبوط علاقائی روابط کی ضرورت پر زور
November 20, 2026

 وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے غیر یقینی عالمی حالات میں مستحکم تجارت کے لیے مضبوط علاقائی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ بینکاک میں ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن کی ٹرانسپورٹ سے متعلق وزارتی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

عبدالعلیم خان نے صرف ایک ملک پر انحصار کرنے کے بجائے متبادل تجارتی راستے بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے اور متبادل راستوں سے علاقائی سپلائی چین مضبوط ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ قازقستان، ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے کے منصوبے پر قریبی تعاون جاری ہے، جبکہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریل منصوبے کے قابلِ عمل ہونے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہراہِ قراقرم سال بھر کھلی رکھنے سے چین اور وسطی ایشیا سے روابط میں اضافہ ہوا، جبکہ سی پیک کے تحت شاہراہِ قراقرم کے تھاکوٹ، رائے کوٹ سیکشن پر کام جاری ہے۔