بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
ضلع صحبت پورمیں بی ایس ڈی آئی کے فیزـون اور ٹو کے تحت تمام72 منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کیلئے 60 کروڑ56 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے۔
صحبت پور میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی ضروریات پوری کرنے پر توجہ دی گئی۔